جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شہباز گِل کی جسمانی ریمانڈ کی حکومتی نظرثانی درخواست دوبارہ سننے کا حکم

دوبارہ

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی درخواست دوبارہ سیشن جج کو بھجوادی۔

شہباز گل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی درخواست منظور کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن کا حمزہ شہباز کو قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا، جس میں سیشن جج کو جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی درخواست دوبارہ سننے کا حکم دیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر کے خلاف درخواست قابل سماعت ہے۔ سیشن جج درخواست سن کر اس کا میرٹ پر فیصلہ کریں۔

متعلقہ خبریں