جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اسلام آباد میں کورونا سے بچاؤ کی آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے: اسد عمر

مہم

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا، اسد عمر نے کہا وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی میں کرونا وائرس پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے سی ڈی اے افئیرز علی نواز اعوان، ڈی سی اسلام آباد، وزارت صحت، اور پمز کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں اسلام آباد میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا اسلام آباد کے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں، عوام پبلک مقامات اور رش کے مقامات سے دور رہیں، اسلام آباد کے اسکول، کالجز، جمز کو تا حال بند رکھا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے، آگاہی مہم کے تحت پولیو ٹیمز کرونا وائرس پر بھی گھر گھر پیغام پہنچا رہی ہیں، گھر گھر پمفلٹس کی تقسیم بھی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں