جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر بنانے کی منصوبہ بندی مکمل

کمرشل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں نیا کمرشل شہر بنانے کی منصوبہ بندی مکمل، وزیراعظم عمران خان”نیو بلیو ایریا” منصوبے کا جائزہ لینے سائیٹ پر پہنچے اور انتظامات کا جائزہ لیا، نیلامی کے طریقہ کار پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی۔

تحریک انصاف کی حکومت کا بڑا میگا پراجیکٹ، وزیراعظم عمران خان”نیو بلیو ایریا” منصوبے کا جائزہ لینے خود سائیٹ پر پہنچے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے لئے ایف 9 پارک کے بالمقابل 170 کنال اراضی مختص کی گئی ہے، جدید تعمیرات اور ہائی رائز بلڈنگ پر مبنی کمرشل سٹی عالمی طرز پر تعمیر ہوگا۔ اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی خصوصی دعوت دی جائے گی۔

وفاقی ترقیاتی ادارہ اپریل کے پہلے ہفتے میں کمرشل نیلامی کرے گا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیلامی میں حصہ لینے والوں کو سہولت دینے کا فیصلہ اور مکمل ایڈوانس ٹیکس دینے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

منصوبے سے ابتدائی طور پر حکومت کو 25 سے 30 ارب روپے ملیں گے، حکومت آمدنی کا کچھ حصہ نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ میں استعمال کرے گی۔ منصوبہ سے روزگار میں اضافہ اور معاشی سرگرمیوں سمیت تعمیراتی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ خبریں