جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے عہدے سے استعفی دیدیا

استعفی

اسلام آباد: میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے احتجاجا اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے استعفی چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق میئر نے وفاقی حکومت کے رویے سے دلبرداشہ ہوکر عہدے سے استعفی دیا۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے دو بار ریفرنس دائر کرکے میئر کو عہدے سے ہٹایا۔

ترجمان میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے میئر اسلام آباد کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔

دونوں بار میئر شیخ انصر کو عدالت نے عہدے پر بحال کیا، میئر اسلام آباد کے عہدے کی مدت ابھی 4 ماہ باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں