جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش، موسم سرد ہوگیا

موسم

اسلام آباد/راولپنڈی: شدید گرج چمک کے ساتھ بارش، جبکہ شہر اقتدار کے بعض علاقوں میں ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور حافظ آباد سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بارش ہوگی۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان، جنوبی پنجاب اور کشمیر کے اضلاع میں بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

بارش سے لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں