جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد پولیس کی منشیات کے خلاف مہم، 505 منشیات فروش گرفتار

505 منشیات

اسلام آباد : وفاقی پولیس نے منشیات کے خلاف مہم کے دوران 505 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

وفاقی پولیس نے دارالحکومت میں منشیات فروشی کے خلاف خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے، جس کے دوران گزشتہ چار ماہ میں 505 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف نوعیت کی منشیات برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان : سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کرنے والے چار مبینہ دہشت مارے گئے

منشیات میں پانچ من چرس، دو من ہیروئن، 30.023 کلوگرام کیٹا مائن، 1.665 کلوگرام افیون، 5.474 گرام آئس، جبکہ تین ہزار 743 شراب کی بوتلیں شامل ہیں۔

مہم کے دوران غیرملکی باشندے کو بھی رنگے ہاتھوں منشیات سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں