جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد پولیس کا اے ایس آئی غیر ملکی سفیر کو اہم ملکی دستاویزات دینے پر گرفتار

اے ایس آئی غیر ملکی سفیر

اسلام آباد : پولیس کا اے ایس آئی غیر ملکی سفیر کو اہم ملکی دستاویزات دینے پر گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد کی گولڑہ پولیس کے ایک اے ایس آئی ظہور احمد کے خلاف غیر ملکی سفیر کو اہم ملکی دستاویزات دینے کے الزام پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق اے ایس آئی جاں بحق، بیوی اور بیٹا زخمی

اے ایس آئی غیر مُلکی سفیر کے ایجنٹ کے ساتھ گاڑی پر جناح ایونیو سے نامعلوم مقام پر گیا۔ اے ایس آئی کو غیر مُلکی سفیر کے ایجنٹ نے واپس جناح ایونیو بلیو ایریا اتارا۔

ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے لفافے میں 50 ہزار نقدی، یو ایس بی اور اے ٹی ایم کارڈ قبضے میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں