جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

اسلام آباد میں سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ آپریشن، متعدد گرفتار

اسلام آباد: تھانہ بھارہ کہو کے علاقی میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ کومبنگ آپریشن جس میں 7 افغان شہریوں سمیت 10مشتبہ اشخاص کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

سرچ آپریشن ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین کی ہدایت پر تھانہ بھارہ کے علاقہ منگو ٹاؤن,کوھسار ٹاؤن اور نین سکھ کے علاقوں میں کیا گیا۔

یہ سرچ آپریشن اسلام آباد پولیس, ریسکیو 15, اورسیکورٹی اداروں نے مشترکہ طور پر کیا جبکہ اس کی نگرانی ایس پی سٹی نے کی۔

سرچ آپریشن کے دوران گھروں ہوٹلز اور فیکٹریزکو سرچ کیا گیا جس میں 7 افغانیوں سمیت10مشتبہ اشخاص کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی۔

اس دوران ملزمان سے 2بوتل شراب ایک کاربین اور تین مو ٹر سائیکل بغیر کاغذات برآمد کر کے انھیں تھانہ منتقل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنزوقارالدین سید نے کہا سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں