جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد: پہلی سے آٹھویں کلاسز کیلئے اسکول پیر سے کھولنے کا اعلان

پہلی

اسلام آباد: پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز کے لیے اسکول پیر سے کھولنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں پہلی سے آٹھویں کلاسز7 جون سے شروع ہوں گی اور ان کلاسز کے امتحانات کا شیڈول بھی جلد جاری کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعید غنی نے نویں اور دسویں کے امتحانات لینے کا فارمیٹ بتادیا

نوٹیفکیشن میں اساتذہ کو بچوں کا سلیبس مکمل کرانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز پہلے سے چل رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں