جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد : دو ملزمان آن لائن ٹیکسی چھین کر فرار، ڈرائیور زخمی

آن لائن ٹیکسی

اسلام آباد : دو ملزمان ڈرائیور کو زخمی کرکے آن لائن ٹیکسی چھین کر فرار ہوگئے۔

اسلام آباد تھانہ کورال کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ دو ملزمان نے آن لائن ٹیکسی بک کروائی اور چھین کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

دوران ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور پر فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

متعلقہ خبریں