جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کورونا ٹیسٹ مثبت

کراچی: پی ایس ایل میں شریک اسلام آباد یونائیٹیڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا اور  کوئٹہ گلیڈیٹر کے خلاف شام 7 بجے  نیشنل اسٹیدیم میں شیڈول میچ تعطل کا شکار ہوگیا۔

پی سی بی کے ترجمان نے کھلاڑی کے کوویڈ19 میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ  ان کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹرفواداحمد پی ایس ایل میں ایک میچ کھیل چکے ہیں۔ کھلاڑی کی ٹیم میں شامل تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

کھلاڑی کی ٹیم میں شامل تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔بورڈ کا کہنا ہے مثبت آنے والے کھلاڑی میں 2 روز قبل کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں۔

مثبت آنے والے کھلاڑی کو آئسولیٹ کر دیا گیا تھا۔

لاہور قلندرز نے ملکی ہاکی کو بھی ٹھیک کرنے کا بیڑا اٹھا لیا

کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آتے ہی ایک کھلبلی سی مچ گئی، میچ کے لیے اسٹیڈیم کے لیے روانگی کے لیے تیاری کرنے والی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں اطلاع ملنے پر سخت خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ انتظامیہ نے ان کو ہوٹل ہی میں روک کر  ہنگامی بنیادوں پر کورونا ٹیسٹ کا اہتمام کیا۔

میچ کے لیے شیڈیول کے مطابق دونوں ٹیموں کو شام 5 بجے نیشنل اسٹیڈیم پہنچنا تھا جبکہ سیکوریٹی اقدامات کے تحت ٹیموں کی  متوقع آمد کے پیش نظر اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی روک دی گئی تھی جو ہنوز معطل ہے۔

ادھر پی سی بی کے ترجمان نے اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کھلاڑی  کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے  کہ فوری طور پر میچ کے آغاز کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل ٹوئٹر پیج کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والا آج کا میچ دو رات 9 بجے شروع ہوگا۔

کھلاڑی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع کے بعد نیشنل اسٹیڈیم  میں بھی خوف ہو ہراس پھیل گیاہے اور تماشائی بھی  ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں