کوئٹہ : لورالائی پولیس لائن پر حملے سے متعلق آئی ایس پی آر کا بیان جاری

آئی ایس پی آر کی جانب سے کوئٹہ کے لورالائی پولیس لائن پر حملے سے متعلق بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق آج صبح 3 خودکش بمباروں کی لورالائی پولیس لائن پر حملے کی کوشش کی گئی۔ تینوں خودکش حملہ آوروں کو پولیس نے چیک پوسٹ پر مؤثر طریقے سے جواب دیا ہے۔ ایک خودکش بمبار کو داخلی گیٹ پر، دیگر دو کو پولیس لائن کے اندر ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مزید مطابق ایف سی اور کوئیک ریسپانس فورس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک خودکش بمبار نے اپنے آپ کو اڑا دیا۔ دوسرے خودکش بمبار کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل اللہ نواز شہید، 2 کانسٹیبل شدید زخمی ہوئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے لورالائی پولیس لائن کمپاونڈ کو کلئیر کردیا ہے۔