جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

اسرائیل کا شام میں فضائی حملہ، تین فوجی ہلاک

تین فوجی ہلاک

دمشق : اسرائیل کی جانب سے شام کے مختلف علاقوں میں ایرانی حمایت یافتہ گرہوں پر حملے کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیل نے شام دارالحکومت دمشق کے آس پاس اور ساحلی صوبہ طرطوس کے جنوب میں دیہی علاقوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، جس میں تین فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ شام کے فضائی دفاعی نظام نے کچھ میزائلوں کو روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں چوالیس افراد کی شہادت، فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں ایرانی حمایت یافتہ گروپ سرگرم ہیں۔ طرطوس میں نشانہ بنایا گیا مقام روسی اڈے سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ دو میزائل دمشق کے دیہی علاقے میں شامی حکومت کی ایک فوجی جگہ کو بھی نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں