اسرائیل نے کبھی شام کے حلب ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی وجوہات تفصیلی بیان نہیں کی ہیں، تاہم وہ ان حملوں کو ایران کے خلاف کارروائی قرار دیتا ہے۔
اسرائیل نے ساحلی شہر لطاکیہ کے مغرب میں بحیرہ روم سے شام کے حلب ہوائی اڈے پر کئی میزائل داغے، جس کے باعث ہونے والے دھماکوں سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔
یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار نے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا
حکام کے مطابق ایئرپورٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم نقصان کی نوعیت، ہلاکتوں یا زخمی ہونے سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔