جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ ویزا فری سفر کے معاہدے پر اتفاق

ویزا فری

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے دوطرفہ ویزا فری سفر کے معاہدے پر اتفاق کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق مذکورہ پیش رفت کے بعد اب اماراتی عرب دنیا میں پہلے شہری ہوں گے

جنہیں اسرائیل میں داخل ہونے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین امریکی تعاون سے ‘امن معاہدے’ کے بعد ویزا فری سفر سے متعلق معاہدہ ایسے وقت پر پیش آیا جب ابوظہبی سے ایک وفد باقاعدہ طور پر تل ابیب پہنچا۔

اس موقع پر چہرے پر ماسک پہننے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یو اے ای کے وفد سے ملاقات کی اور مذکورہ دورے کو ‘امن کے لیے سنہری’ قرار دیا۔

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11 لاکھ سے متجاوز

دوسری جانب فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے معاہدے کی مذمت کی جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ‘آج ہم تاریخ کو اس طرح سے تشکیل دے رہے ہیں جو نسلوں تک قائم رہے گی’۔

دونوں ریاستوں نے 4 معاہدوں پر دستخط کیے جن میں ایک ‘شہریوں کو ویزا سے استثنیٰ دینے’ سے متعلق ہے۔

بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت سے اسرائیلی اور اماراتی معیشتوں کو فوائد پہنچے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ وہ تعلقات کو معمول پر لائیں گے جبکہ حکومتی سطح پر بینکنگ، کاروباری معاہدوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے خلاف طویل مدت سے جاری بائیکاٹ کو ختم کریں گے۔

بعدازاں قریبی ملک بحرین نے بھی 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے یو اے ای کے ساتھ مل کر معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

متعلقہ خبریں