جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

اسرائیلی فضائیہ کا شام پر حملہ، 7 شامی فوجی اور 16 جنگجو ہلاک

7 شامی فوجی

اسرائیلی فضائیہ نے شام پر ایک بار پھر حملہ کردیا ہے، جس میں 7 شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فضائیہ نے شام میں عراقی سرحد کے قریب دیر ایزور اور ابو کمال کے علاقے میں حملہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کہ حملے میں 7 شامی فوجی اور 16 غیر ملکی مسلح جنگجو مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدے پردستخط

اسرائیلی فوج گزشتہ سال پچاس سے زائد بار بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں فضائی حملے کرچکی ہے۔

متعلقہ خبریں