جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

اسرائیل کا شام پر فضائی حملہ ناکام، چار فوجی زخمی

چار فوجی

دمشق : شامی فوج نے اسرائیل کے فضائی حملے کو ناکام بنادیا، چار فوجی زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کی علی الصبح فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دمشق کے نواحی علاقوں میں فوجی تنصیبات پر حملے کیے، جس کے باعث چار فوجی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کرلیا

شامی افواج کے مطابق ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دشمن کے طیاروں سے داغے جانے والے بیشتر میزائیلوں کو فضاء ہی میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

متعلقہ خبریں