جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

اسرائیلی باشندوں کی مسجد کی توہین، رقص اور شراب نوشی کی محفل

شراب نوشی

غزہ : اسرائیلی شرپسندوں نے مسلمانوں کو اشتعال دلانے کے لیئے مسجد میں رقص اور شراب نوشی کی۔

فلسطین کے شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی میں چند یہودی اسرائیلی افواج کی مکمل سیکورٹی کے ہمراہ داخل ہوئے اور مسلمانوں کو اشتعال دلانے کے لیئے مقدس مقام کی توہین کی۔ اسرائیلی باشندے کھلے عام شراب نوشی اور موسیقی پر رقص کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : امارات کے نزدیک اسرائیلی بحری جہاز پر راکٹ حملہ

اس دوران اسرائیلی فوج نے مسجد کو گھیرے میں لیئے رکھا اور کسی فلسطینی کو مسجد میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔

شرپسندوں نے موسیقی کے لیے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا، جس کے باعث گانوں کی آواز دور دور تک سنائی دیتی رہیں۔

متعلقہ خبریں