جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

عرب فٹ بال کلب کا اسرائیلی فٹبالر سے معاہدہ

عرب فٹ بال کلب

دبئی کے النصر فٹ بال کلب نے پہلی بار ایک اسرائیلی فٹ بالر  سے 2 سالہ معاہدہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ النصرفٹ بال کلب کسی بھی اسرائیلی فٹ بالر سے معاہدہ کرنے والا عرب دنیا کا پہلا فٹ بال کلب ہے۔

خبرساں ادارے اے ایف پی کے مطابق27 سالہ اسرائیلی عرب ضياء محمد سبع اس سے قبل ایک چینی کلب سے وابستہ تھے اورچینی کلب سے النصر میں تبادلے پر 29 لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے۔

پی ایس ایل میچ فکسنگ کیس، 3 بکیز کی ضمانت منظور

خیال رہےکہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان حال ہی میں تعلقات قائم ہوئے ہوئے ہیں جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطح پر روابط میں اضافہ ہورہا ہے۔

النصرکلب نےضياء محمد سبع کی ایک  ویڈیو بھی ٹوئٹ کی ہے جس میں وہ دبئی کے المختوم اسٹیڈیم میں پریکٹس کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ضياء محمد سبع ایک فلسطینی عرب مسلم ہیں جو کہ اسرائیل کے زیر تسلط علاقے میں پیدا ہوئے اور وہیں انہوں نے مقامی فٹبال کلبوں میں کھیلتے ہوئے بڑے اسرائیلی کلبز میں جگہ بنائی۔

متعلقہ خبریں