جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

اسرائیلی وزیراعظم کی جوبائیڈن کو مبارک باد، ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر

اسرائیلی مبارک

تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم امریکا کے نو منتخب صدر اور نائب صدر کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی، اور ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹویٹر پر جوبائیڈن کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ہمارے درمیان گذشتہ چالیس سال سے گرم جوشی پر مبنی ذاتی تعلقات استوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عرب رہنماؤں کی جوبائیڈن کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو اسرائیل کے ایک عظیم دوست کی حیثیت سے جانتا ہوں۔ میں آپ کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کے درمیان خصوصی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل جل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی ان کی دوستی پر شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں اپنا ذاتی اور سیاسی اتحادی قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں