جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

اسرائیلی وزیر اعظم راکٹ حملے کے بعد دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس روانہ

ادھورا چھوڑ

غزہ : اسرائیلی وزیر اعظم راکٹ حملے کے بعد دورہ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو مقبوضہ جنوبی فلسطین کے علاقے بئر السبع کے دورے پر تھے، اس دوران غزہ سے راکٹ فائر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے فلسطین کے وزیر خارجہ کا وی آئی پی کارڈ ضبط کرلیا

راکٹ داغے جانے کے بعد غزہ کے اطراف میں خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں گونجنے لگیں۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ راکٹ کو کھلی فضاء میں داغا گیا، اس لئے اینٹی ایئر کرافٹ نے پیچھا نہیں کیا۔

راکٹ لگنے کے بعد نیتن یاہو کو اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر علاقے سے بھاگنا پڑا۔ اسرائیلی وزیر نے راکٹ معاملے پر سیکورٹی حکام کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں