جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

فرانسیسی صدر کو براہ راست پروگرام میں مہنگی گھڑی اتارنا زیادہ مہنگا پڑ گیا

مہنگی گھڑی

فرانسیسی میڈیا کے مطابق میکرون کی مہنگی گھڑی کی قیمت 80 ہزار یورو ہے، جسے وہ بات کرتے ہوئے اپنی کلائی سے اتارتے نظر آئے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنی حکومت کی پنشن اصلاحات کے بارے میں ایک براہ راست انٹرویو کے دوران اپنی مہنگی گھڑی کو ہاتھ سے چھپاتے ہوئے اتار دی، جس نے ملک بھر میں تنازعے کو جنم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس میں پینشن اصلاحات کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے

انٹرویو میں فرانسیسی صدر نے پنشن کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 کرنے کے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

حزب اختلاف کے سیاست دانوں نے گھڑی کے معاملے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر نے گھڑی کو چھپانے کے لیے نہیں ہٹائی تھا، بلکہ میز سے ٹکرانے کے باعث ہٹائی تھی۔

متعلقہ خبریں