جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

کشمیر کے ممتاز حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 27 سال مکمل

جلیل احمد اندرابی

اسلام آباد : جلیل احمد اندرابی انسانی حقوق اور تحریک آزادی کے علمبردار تھے، ان پر جیل میں تشدد ذریعے مار ڈالا گیا تھا۔

8 مارچ 1996 کو اوتار سنگھ نے جلیل احمد اندرابی کو تفتیش کے بہانے جیل میں بند کیا۔ بہیمانہ تشدد کے بعد ان کی لاش دریا میں پھینکی گئی، جو 27 مارچ 1996 کو سرینگر کے قریب دریائے جہلم سے ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بدترین تشدد کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی سری لنکا میں شرمناک شکست کے بعد انخلاء کو 23 سال مکمل

میڈیا میں شور وغل اٹھنے کے بعد میجر اوتار سنگھ کو بھارت نے امریکا فرار کروا دیا تھا۔ جلِیل احمد اندرابی کا ماورائے عدالت قتل نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، انہیں عالمی سطح پر شہید انصاف کا لقب بھی دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں