جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ثابت ہو گیا کہ سپریم کورٹ کیخلاف سازش کی ڈوریاں لندن سے ہلائی جا رہی ہیں: پرویز الہٰی

چودھری پرویزالہٰی

لاہور: چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے مطالبے کے بعد بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے، ثابت ہو گیا کہ سپریم کورٹ کیخلاف سازش کی ڈوریاں لندن سے ہلائی جا رہی ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی چودھری پرویزالہٰی سے مختلف سیاسی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں میاں محمود الرشید، راجہ بشارت اور عبداللہ یوسف بھی موجود تھے۔

چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی استقامت سے سازشی عناصر میں کھلبلی مچ چکی ہے، فل کورٹ کا راگ صرف الیکشن سے بچنے کیلئے لاپا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فل کورٹ بنائیں، اس بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے: نواز شریف

ان کا کہنا تھا کہ مفرور نوازشریف کی جانب سے فل کورٹ کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، جھوٹ بول کر جیل سے فرار ہونے والا کس منہ سے عدلیہ کو بھاشن دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مطالبے کے بعد بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے، ثابت ہو گیا کہ سپریم کورٹ کیخلاف سازش کی ڈوریاں لندن سے ہلائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں