جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

دیرینہ خواہش ہے کہ خانہ کعبہ میں اذان دوں: عاطف اسلم

اذان

لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ میری دیرینہ خواہش ہے کہ مسجد الحرام (خانہ کعبہ) میں اذان دوں۔

عاطف اسلم نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دل میں یہ آرزو ہے کہ وہ اللہ کے گھر میں جاکر اذان دیں۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم نےمعذور خاتون کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا ؟

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوئی تاہم انہیں امید ہے کہ وہ دن ضرور آئیگا کہ جب وہ اللہ کے گھر میں اذان دیں گے۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم نے 2020 میں اپنی اذان کی ویڈیو بھی ریلیز کی تھی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔

متعلقہ خبریں