جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن کا جلسہ گاہ بھرنے کیلئے مدارس کے بچے لانا شرمناک ہے: کامران بنگش

کامران

پشاور: کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پالیسیوں نے اپوزیشن لیڈروں کو اس قابل بنایا کہ وہ جلسے کرسکیں، اپوزیشن کا جلسہ گاہ بھرنے کیلئے دینی مدارس کے بچے لانا شرمناک ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوات میں اپوزیشن جلسے کی ناکامی حکومتی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے، عوام کی عدم شرکت کے باعث مختلف علاقوں سے مدارس کے کمسن طلبا کو لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم آج سوات میں جلسہ کرے گی، تیاریاں جاری

ان کا کہنا تھا کہ امن صوبے اور سوات کے عوام کیلئے پی ٹی آئی کا تحفہ ہے، پی ٹی آئی کی پالیسیوں نے اپوزیشن لیڈروں کو اس قابل بنایا کہ وہ جلسے کرسکیں، اپوزیشن کا جلسہ گاہ بھرنے کیلئے دینی مدارس کے بچے لانا شرمناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور انتظامیہ کا پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے کی اجازت سے انکار

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے معصوم طلبا کو سیاسی ایندھن بنانا ظلم ہے، والدین اپنے بچوں کی نگرانی کے فریضے سےغافل نہ ہوں، حکومت علمائے کرام اور دینی مدارس کا احترام کرتی ہے، وفاق المدارس بچوں کے اس استحصال کا نوٹس لے۔

متعلقہ خبریں