جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کہا جارہا ہے 4 لوگ شریفوں کو ہٹا کر پارٹی ٹیک اوور کرنا چاہتے ہیں: شہباز گل

شہباز گل

اسلام آباد: شہباز گل کا کہنا ہے کہ ن لیگی لیڈروں سے سوال ہے وہ پارٹی کو کیوں ٹیک اوور کرنا چاہتے ہیں، کہا جارہا ہے 4 لوگ شریفوں کو ہٹا کر پارٹی ٹیک اوور کرنا چاہتے ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب کو یہ خود فون کرکے بتاتے ہیں کہ بات بن گئی ہے، جب ہم نے بتایا تو کہتے ہیں سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہیں، ڈیل اور ڈھیل پر بات کروں گا، 3 ماہ سے شریف فیملی حواریوں سے قریبی صحافیوں کو فون کراتے تھے، یہ خود فون کراکر کہتے تھے کہ ڈیل ہوگئی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگی لیڈروں سے سوال ہے وہ پارٹی کو کیوں ٹیک اوور کرنا چاہتے ہیں، کہا جارہا ہے 4 لوگ شریفوں کو ہٹا کر پارٹی ٹیک اوور کرنا چاہتے ہیں، ڈیل سے متعلق شریفوں کی ہسٹری دیکھنا پڑے گی، پہلی ڈیل ضیا الحق سے کی گئی ، دوسری جونیجو صاحب کے ساتھ کی گئی، تیسری ڈیل آئی جے آئی بنائی گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اب ووٹ کا مقابلہ ووٹ سے ہی ہوگا، ہیرا پھیری سے نہیں: شہباز گل

ان کا کہنا تھا کہ 1997 میں پرویز الہٰی سے وعدہ کرکے الیکشن لڑا گیا پھر ہٹادیا گیا، شریف خاندان نے پھر مشرف سے ڈیل کی، لیگی لیڈر اور ورکرز خود کہہ چکے قیادت بغیر بتائے ڈیل کرکے بھاگی، پھر بیرون ملک سے شہزادہ آیا اس نے کہا یہ ڈیل ہوئی تھی، پھر کہا گیا کہ 10 سال کی ڈیل نہیں تھی 5سال کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب جو ڈیل ہوئی تھی اس میں کردار مقصود چپڑاسی کا ہے، ان کے چپڑاسی کے اکاؤنٹس سے 3700کروڑ روپے برآمد ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں