جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

امید ہے اسحاق ڈار کی قیادت میں ملکی معیشت مستحکم ہوگی: اعظم نذیر تارڑ

اعظم

اسلام آباد: اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ جیسے اسحاق ڈار نے پہلے ملک کی خدمت کی اب بھی کریں گے، امید ہے اسحاق ڈار کی قیادت میں ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا آج ایوان میں پہلا دن ہے، حلف اٹھانے پر ہم اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے سینیٹر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جیسے اسحاق ڈار نے پہلے ملک کی خدمت کی اب بھی کریں گے، امید ہے اسحاق ڈار کی قیادت میں ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔

اپوزیشن کی طرف سے شور پر انہوں نے کہا کہ ایوان کا تقدس پامال نہ کریں دامن کسی کا پاک نہیں، احتجاج سب کا جمہوری حق ہے۔

متعلقہ خبریں