جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

امید ہے کہ آئندہ پی ایس ایل کے میچز پشاور میں کھیلے جائیں گے : کامران بنگش

امید ہے کہ آئندہ

پشاور : کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پشاور میں دو عالمی معیار کے اسٹیڈیم بن رہے ہیں، امید ہے کہ آئندہ پی ایس ایل کے میچز یہاں پر کھیلے جائے گئے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ پشاور میں دو عالمی معیار کے اسٹیڈیم بن رہے ہیں۔ اس میں وزیر اعلی کی ذاتی دلچسپی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں: عثمان خواجہ

انہوں نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم پر 60 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ پشاور میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ جم خانے پر بھی کام جاری ہے، جو بہت جلد ارباب نیاز اسٹیڈیم کو حوالہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز اسٹیڈم میں 28 ہزار تک تماشائیوں کی گنجائش ہوگئی۔ اسٹیڈیم میں پویلین اور ہاسٹل پر بھی کام جاری ہے۔ امید ہے کہ آئندہ پی ایس ایل کے میچز یہاں پر کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں