جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹی ٹوئنٹی سے ٹیسٹ فارمیٹ میں ڈھالنا آسان نہیں، ہماری ٹیم مضبوط ہے : بابر اعظم

ٹی ٹوئنٹی سے ٹیسٹ

لاہور : بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سے ٹیسٹ فارمیٹ میں خود کو ڈھالنا آسان نہیں ہوتا، ہماری ٹیسٹ ٹیم کافی مضبوط ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ٹیسٹ میچ بہت ضروری ہے، اس میں بلکل پرفارمنس دینا ہوگا۔ میں پر اعتماد ہوں، ٹیم اچھی ہے، انشاءاللہ اچھا مقابلہ کھیلیں گے۔ اصلی معنی میں ٹیسٹ کرکٹ ہی کرکٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں صبر بہت ضروری ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھا کھیلا جائے۔  لڑکے انفرادی طور پر نہیں بلکہ بطور ٹیم کھیل رہے ہیں۔ میرے خیال سے بیٹنگ کوچ ہونا چاہیے تھا کمی تو محسوس ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا فیصلہ ہے بیٹنگ کوچ کا زیادہ بہتر وہی بتا سکتے ہیں۔ ہماری ٹیم بہت اچھی ہے ڈومیسٹک سیزن کھیلتے آرہے ہیں۔ ہماری ٹیم کی پرفامنس بہتر رہی ہے۔ یہاں کنڈیشنز تھوڑا مختلف ہیں بنگلہ دیش کو ہوم وینیو کا فائدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بابراعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے

کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ میں ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔ ہماری ٹیسٹ ٹیم کافی مضبوط ہے، مجھے ٹیم پر اعتماد ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سے ٹیسٹ فارمیٹ میں خود کو ڈھالنا آسان نہیں ہوتا۔ بطور پروفیشنل سوئچ کرنا پڑتا ہے، جتنا جلدی کریں تو ہمارے لیے اچھا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وائٹ بال سے ایک دم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ لکھا نہیں کہ ہر سیریز میں میں ہی رنز کروں برا وقت بھی آتا ہے۔ خوشی اس بات کی ہے کہ دیگر کھلاڑی بھی ذمہ داری لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی ٹیسٹ میں اچھے رنز کروں۔ اسپنرز ہمیشہ بہت اہم ہوتے ہیں تو کل کے میچ میں بھی بہت ضروری ہونگے۔

متعلقہ خبریں