جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

آئی ایم ایف ڈیل میں اپنی غلطی کو تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان کو معافی مانگنا ہوگی

بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف ڈیل پر نظر ثانی کے بجائے پہلے ہماری بات مان لیتے تو آج معیشت یوں تباہ نہ ہوتی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف ڈیل میں اپنی غلطی کو تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان کو قوم سے معافی مانگنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ پن سے محفوظ رہا: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ یہ اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کے پاس اہل حکمران والی سمجھ بوجھ نہیں، وزیراعظم کسی اور کو قربانی کا بکرا بنا کر خود نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ خبریں