جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پتہ نہیں چلا کہ یہ بجٹ پر بحث کا آغاز تھا یا خود نمائی کی جھوٹی داستان : وزیراعلیٰ پنجاب

پتہ نہیں چلا

لاہور : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قوم کو کچھ پتہ نہیں چلا کہ یہ بجٹ پر بحث کا آغاز تھا یا خود نمائی کی جھوٹی داستان تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بے مقصد اور بے سمت تقریروں سے قوم کی خدمت نہیں ہوتی۔ پارلیمنٹ میں رام کہانی سنا کر قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو کچھ پتہ نہیں چلا کہ یہ بجٹ پر بحث کا آغاز تھا یا خود نمائی کی جھوٹی داستان۔ نام نہاد لیڈرآج بھی وہی بھاشن دے رہے ہیں جو وہ پہلے دیتے آئے۔ بہترین اورعوام دوست بجٹ پر ان کی مایوسی اور بے بسی سب کے سامنے عیاں تھی۔

یہ بھی پڑھیں : جیب خالی ہے تو یہ بجٹ جعلی ہے، ہاتھ پھیلانے والا کبھی فیصلہ نہیں کرسکتا : شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کیلئے تقریریں یا بھاشن نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ خودنمائی اور خودستائش میں مبتلا بے ربط تقریریں کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خلوص نیت سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے، خدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ذاتی انا اور ضد کی سیاست نے اپوزیشن ٹولے کی منفی سیاست کو بکھیر کر رکھ دیا ہے۔ اپوزیشن والے ہر روز بیانات بدلنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد ختم ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں