جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ہزاروں وینٹی لیٹر دینا ممکن نہیں، اسپتال انتظامیہ مطالبات نہیں دن رات محنت کرے : امریکی صدر

دن رات

نیو یارک : امریکی صدر نے کہا ہے کہ اسپتال انتظامیہ بڑے مطالبات کے بجائے دن رات محنت کرے اور مریضوں کو بچانے کی کوشش کرے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر بڑا اسپتال تیس سے چالیس ہزار وینٹی لیٹر مانگ رہا ہے، اس وقت اتنے وینٹی لیٹر فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی صدر شی جن پنگ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون، کورونا کے خلاف متحد ہونے پر اتفاق

ان کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ بڑے مطالبات کے بجائے دن رات محنت کرے اور مریضوں کو بچانے کی کوشش کرے،

انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ کورونا کے ایک مریض کو زیادہ سے زیادہ ایک سے دو گھنٹے وینٹی لیٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں بہت زیادہ وینٹی لیٹر فراہم کرنے سے ملکی معیشت پر بہت زیادہ اضافی بوجھ پڑے گا۔

متعلقہ خبریں