جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

بلدیاتی

کراچی: سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ 3 ماہ کے لیے بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیے جائیں، پولیس نفری بلدیاتی الیکشن میں سیکیورٹی کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

سندھ حکومت کے خط میں سندھ پولیس کے محکمہ داخلہ کو لکھے گئے خط کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات کا دوسرا لمحہ : نفری کم ہے، سیکورٹی نہیں دے سکتے : سندھ پولیس

خیال رہے کہ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ 23 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

متعلقہ خبریں