ورلڈکپ کے ہر میچ کا متبادل دن رکھنا ممکن نہیں، ڈیوڈ رچرڈسن

لندن:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن کہتے ہیں ورلڈکپ کے ہر میچ کا متبادل دن رکھنا ممکن نہیں۔ ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بارش کی صورت میں متبادل دن رکھا گیا ہے۔

ایک انٹرویو میں آئی سی سی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ بارش سے متاثر ہونے والے ورلڈ کپ کے ہر میچ کا ریزرو ڈے رکھنا ممکن نہیں تھا، ہر متاثرہ میچ کا متبادل دن رکھتے تو ٹورنامنٹ کی مدت بڑھ جاتی، افرادی قوت بھی بڑھ جاتی۔

اس وقت ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے 1200 افراد کام کررہے ہیں، ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بارش کی صورت میں متبادل دن رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کا موجودہ موسم غیر متوقع ہے، دو روز میں تاریخی بارشیں ہوگئیں، گزشتہ سال جون میں صرف دو ملی میٹر بارش ہوئی، مگر اس بار 24 گھنٹوں میں 100 ملی میٹر بارش ہوئی۔