جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہر بچہ محفوظ طریقہ سے اسکول جائے : وزیر اعظم

ہماری ترجیح اور اجتماعی

اسلام آباد : وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہر بچہ محفوظ طریقہ سے اسکول جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہم لاکھوں بچوں کو اسکول واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہر بچہ حصولِ علم کیلئے بحفاظت اسکول جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں ایس او پیز کو یقینی بنانے کے لیئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم

سماجی میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کو کوویڈ 19 کے حوالے سے صحتِ عامہ کے قواعد سے ہم آہنگ بنانے کا بطورِ خاص اہتمام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں