جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لگتا ہے مودی کی روح بول رہی ہے نواز شریف نہیں: چوہدری پرویز الٰہی

الٰہی

لاہور: چوہدری پرویز الٰہی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آرمی چیف کے خلاف بول رہے ہیں، نواز شریف نے جس جمہوریت کے سائے تلے بیٹھنا ہے اُسے ہی کاٹ رہے ہیں۔

لاہور میں ریسکیو 1122 کی 16ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نواز شریف یاد رکھیں جو جمہوریت نظر آرہی ہے وہ جنرل باجوہ اور تمام اداروں کی کاوشوں سے قائم ہے، انہی اداروں نے جمہوریت کو آگے لے کر چلنا ہے، لگتا ہے نواز شریف نہیں مودی کی روح بول رہی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نوازشریف کان کھول کر سن لیں مضبوط ادارے ہی جمہوریت کی ضمانت ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، اندورنی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ اداروں کی مضبوطی سے ہی مشروط ہے۔

متعلقہ خبریں