جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملزم کو پکڑنا پولیس کی ذمہ داری ہے اس پر انعام کیسا؟ لاہور ہائی کورٹ کا برہمی کا اظہار

پولیس کی ذمہ داری

لاہور : عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کو پکڑنا پولیس کی ذمہ داری ہے اس پر انعام کیسا؟

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان نے موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری پر پولیس کو انعام دینے کے اعلان پر حیرت اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے اسفتسار کیا کہ ملزم کو پکڑنا پولیس کی ذمہ داری ہے اس پر انعام کیسا؟ اب پولیس افسر انعام کا انتظار کرے پھر ملزم پکڑے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی جی پنجاب عابد ملہی کی گرفتاری کے سوال پر خاموش

چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس سے ملزم پکڑا نہیں جاتا اور قبضے کر رہے ہیں، کیا پولیس کا کام ملزمان کو پکڑنا نہیں؟ پولیس اہلکار اگر ملزمان کو نہیں پکڑیں گے تو کیا کریں گے؟ یہ پنجاب حکومت نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

متعلقہ خبریں