جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

افسوس کا مقام ہے کہ پی ڈی ایم نے اس ٹیکنیکل فالٹ پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی

بجلی

لاہور: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ پی ڈی ایم نے اس ٹیکنیکل فالٹ پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی۔

وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صوبے کے ہر شہر میں بجلی کی مکمل بحالی کیلئے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں اور عثمان بزدار رات گئے سے صبح تک صوبے میں بجلی کے حوالے سے صورتحال کو ذاتی طور پر مانیٹر کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: نااہلی کی سزا آج پورا پاکستان ادا کر رہا ہے: مریم اورنگزیب

فردوس عاشق عوان نے مزید کہا وزیر اعلی عثمان بزدار نے کمشنرز اور آرپی اوز کو بھی ضروری ہدایات جاری کیں اور وہ مشکل میں ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں، وزیر اعلی پنجاب عوام کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رات گئے پاکستان بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کئی شہر اب تک بجلی سے محروم

انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں بجلی کی صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے عوام کو اس ضمن میں اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے افسوس کا مقام ہے کہ پی ڈی ایم نے اس ٹیکنیکل فالٹ پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں