جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

اومی کرون کو جواز بنا کر سفری پابندیاں عائد کرنا غیر منصفانہ ہے : اقوام متحدہ

سفری پابندیاں عائد کرنا

نیویارک : سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہا ہے کہ سفری پابندیاں عائد کرنا غیر منصفانہ ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ وائرس کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ اومی کرون کو جواز بنا کر بعض ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کرنا غیر منصفانہ ہے۔ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کا واحد راستہ ٹیسٹنگ اور مؤثر اقدامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا وباء سے 377 افراد متاثر

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے صدر نے بھی سفری پابندیوں کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اومی کرون سے متاثر ہونے والے وہ افراد تھے جنہوں نے ویکسین نہیں لگائی۔

متعلقہ خبریں