جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا جانا انتہائی حیران کن ہے : فیاض الحسن چوہان

پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا

لاہور : فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا جانا انتہائی حیران کن امر ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ پھر ٹھگوں نے عوام کو بےوقوف بنانے کے جتن کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا جانا انتہائی حیران کن امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو انسان خود اسمبلی نشست نہ جیت سکا، وہ اپوزیشن کی نمائندگی کس حیثیت سے کرے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کا مشترکہ اہم اجلاس آج ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ مولانا نے آزادی مارچ میں اپوزیشن سے کروڑوں اینٹھنے کے عوض نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی راہ ہموار کی۔ اب دیکھیں مولانا اور میم لیگ گٹھ جوڑ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

نون اور شین لیگ کی غیر موجودگی میں میم لیگ اپنی پارٹی سیاست کا بیڑہ غرق کرنے میں بالکل آزاد ہے۔ بارہا کہہ چکا ہوں، بیگم صفدر اعوان کے فیصلوں نے ہمیشہ ن لیگ کو ہی نقصان پہنچایا ہے۔ حیرت ہے اپوزیشن کو عوام کی مشکلات کا احساس اقتدار سے باہر بیٹھ کر ہو رہا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ الائیڈ پارٹیز فار کرپشن نے عوام کے لئے کچھ کیا ہوتا تو آج آزادی مارچ اور پی ڈی ایم کی ڈرامے بازی نہ کرنی پڑتی۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر عوام کا اعتماد غیر متزلزل ہے۔ رہی سہی غیر متحدہ اپوزیشن کی سازشیں موجودہ حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔

متعلقہ خبریں