جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جلسہ کرنا تمہارا حق ہے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں : مریم نواز

مذہبی جذبات

لاہور : مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنی فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو، مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچاؤ، چرچ کے گراؤنڈ میں جلسہ ان کی عبادت گاہ کی توہین ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری، پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی ہے۔ کئی دنوں سے مسیح برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی سیالکوٹ واقعے کے خلاف عشاء کی نماز کے بعد احتجاج کی اپیل

انہوں نے کہا کہ چرچ کے گراؤنڈ میں جلسہ ان کی عبادت گاہ کی توہین ہے۔ جلسہ کرنا تمہارا حق ہے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا تمہارا حق ہے نہ تمہیں اس کی اجازت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو۔ اس کے لیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی؟

متعلقہ خبریں