جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

اٹالین کپ سیمی فائنل، رونلڈو نے یوونٹس کو یقینی شکست سے بچالیا

شکست

کرسٹیانو رونلڈو نے اٹالین کپ کے سیمی فائنل میچ کے اختتامی لمحات میں پینلٹی شوٹ پر گول بنا کر یوونٹس کو یقینی شکست سے بچالیا،اس تاریخی میچ کو 72 ہزار سے زائد شائقین نے دیکھا۔

اٹلی کی دو طاقتور ٹیموں یوونٹس اور اے سی میلان کے درمیان کھیلا گیا سیمی فائنل میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

میچ کے 61 ویں منٹ پر اے سی میلان کی جانب سے انٹی ریبک نے گول بنا کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی، دس منٹ بعد اے سی میلان کے ہرننڈس کو ریفری نے فاؤل پیلے پر ریڈ کارڈ دیکھا کر میدان بدر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو 98 انٹرنیشنل گول کے ساتھ دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے

میچ کے انجری ٹائم میں ویڈیو ری پلے پر ملنے والی پینلٹی کک پر رونالڈو نے گول بنا کر اپنی ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان جوابی میچ چار مارچ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں