جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آرمی چیف سے اطالوی وزیر خارجہ کی ملاقات، افغانوں کی معاونت سے متعلق امور پر گفتگو

آرمی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور افغانوں کی معاونت سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، اٹلی کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی کثیر الجہت تعلقات کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور اٹلی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

معزز مہمان نے افغانستان سے انخلا کے عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا، اطالوی وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں