جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

اٹالین اوپن ٹینس کے مقابلے فائنل مرحلے میں داخل

اٹالین

اٹالین اوپن ٹینس کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے فائنل مرحلے میں داخل ہو گئے، ورلڈ نمبر ون جو کو وچ نے ٹائٹل معرکہ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

روم میں جاری اٹالین اوپن ٹینس کے دوسرے سیمی فائنل میں سربیا کے اسٹار جواک جو کو وچ نے سخت کشمکش کے بعد ناروے کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی کیسپر روڈ کو اسٹریٹ سیٹ میں سات پانچ اور چھ تین سے شکست دی۔

کورونا سماجی دوری کے اصول کو مد نظر رکھ کر اس میچ کو دیکھنے کے لیئے صرف ایک ہزار شائقین کو کورٹ میں داخلہ کی اجازت ملی۔

فائنل میں عالمی نمبر ایک کا سامنے کوارٹر فائنل میں کلے کورٹ کنگ رافیل نڈال کو شکست دینے والے ارجنٹینا کے ڈیا گو سے ہوگا جس نے سیمی فائنل میں کینیڈا کے ڈینس کو ایک مشکل مقابلہ کے بعد شکست دی۔

فائنل جیت کر جو کو وچ چھتیس ماسٹرز ٹائٹل حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کریں گے۔

متعلقہ خبریں