جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اتحاد امت فورم نے امریکا مخالف ریلی نکالی: اسلام آباد

امریکا

اسلام آباد: اتحاد امت فورم نے امریکا مخالف ریلی نکالی، شرکا نے امریکا کے خلاف شیدید نعرے بازی کی۔

اتحاد امت فورم کے زیر اہتمام آب پارہ اسلام آباد سے امریکہ کے خلاف ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی، شرکا نے امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مسلم ممالک کو چاہیئے کہ امریکہ کو اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہ دے۔

ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو آپس میں اتحاد پیدا کرنا چاہیئے۔

فورم کے تحت نو فروری کو جنرل قاسم سلیمانی شہید کا چہلم پریڈ گرونڈ اسلام آباد میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں