جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اتوارکی شب سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا عندیہ: ایس ایس جی سی

سی این ج

اسلام آباد: ایس ایس جی سی اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مزاکرات، صدرسی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا کہ ایس ایس جی سی نے اتوار کی شب سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔

گیس کے طویل ناغے سے سی این جی سیکٹرتباہی کےدہانے پر پہنچ گیا ہے، صدر سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے 678 سی این جی اسٹیشنز کے ہزاروں ملازمین ایک ہفتے سے بے روزگار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گیس بحران شدت اختیار کرگیا، شہری لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور

ایس ایس جی سی بحران میں تمام شعبوں کے لیے گیس سپلائی کا یکساں معیار مقرر کرے، اجلاس میں ایس ایس جی سی کاموقف تھا کہ جنوری 2020 کے پہلے تک گیس کا بحران رہے گا۔

اجلاس میں حکام نے یقین دہانی کرائی کہ بحران کے باوجود سی این جی سیکٹر کو ناغے کی بنیاد پرگیس فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں