جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

جیسنڈا آرڈرن کی پارٹی ایک بار پھر عام انتخابات میں کامیاب

عام

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی جیسنڈا آرڈرن کی پارٹی نے ایک بار پھر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

نیوزی لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نے واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔ جیسنڈا آرڈرن کے لیے دوسری مرتبہ بھی وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

اس مرتبہ کے انتخابات میں آرڈرن کا مقابلہ دائیں بازو کی قدامت پسند رہنما جوڈتھ کولنز سے تھا۔ کولنز کی جماعت لیبر پارٹی سے ستائیس فی صد نشستیں حاصل کر پائی ہے۔

لیبر پارٹی نے پچاس فی صد نشستیں حاصل کی ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمان میں بائیں بازو کے اتحاد کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں