جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جہانگیر ترین گروپ کا عید تک خاموش رہنے کا فیصلہ

جہانگیر ترین گروپ

لاہور : جہانگیر ترین گروپ نے عید تک خاموش رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے، عید کے بعد مزید اراکین کا پاور شو بھی ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کے گھر ہم خیال اراکین اسمبلی اور کارکنوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انصاف ملتا نظر آیا تو، نا ملا تو فیصلہ کرنے میں آزاد ہے۔

اراکین نے فیصلہ کیا کہ وزیراعظم کی ملاقات کے بعد صورتحال کو عید تک دیکھنے اور وزیراعظم کی جانب سے کروائی گئی یقین دہانیوں پر فی الوقت خاموشی اختیار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، کیس میں ایف آئی اے کا کردار نہیں : جہانگیر ترین

زیادہ تر اراکین کی رائے دی کہ فی الحال کوئی ایسی بات نہیں کی جانی چاہیے، جس سے معاملات بگاڑ کی طرف جائیں۔ عید تک معاملات کو دیکھا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر علی ظفر کیس کے حوالے سے کیا رپورٹ مرتب کرتے ہیں، اسے دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ عید کے بعد جہانگیر ترین گروپ مزید اراکین کا پاور شو کریں گے۔

متعلقہ خبریں