جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جہانگیر ترین گروپ بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دینے کو تیار

حکومت کا ساتھ

اسلام آباد : جہانگیر ترین گروپ بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دے گا۔

بجٹ کیلئے پی ٹی آئی کے تمام دھڑے متحد ہوگئے۔ راجا ریاض کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دے گا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی و پارٹی اجلاس میں تمام ارکان کو شرکت کی ہدایت دے دی گئی۔ عدالتی فیصلے اور جہانگیر ترین کو ریلیف کے بعد ترین گروپ نے مؤقف بدلہ۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی میں آج بجٹ پیش کیا جائے گا، اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کو تیار

حکومت پنجاب کے وعدوں کو بھی ترین گروپ نے بجٹ میں ووٹ سے جوڑا۔ جہانگیر ترین سے ہم خیال گروپ کے ارکان اسمبلی، وزرا نے ملاقات کی تھی۔ عدالت نے جہانگیر ترین پر منی لانڈرنگ اور کارپوریٹ فراڈ کیس نمٹا دیا۔

متعلقہ خبریں